۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
کرگل لداخ کے معروف عالم دین سید جمال الدین موسوی انتقال کر گئے

حوزه/ کرگل کے معروف عالم دین, سابق صدر و سرپرست اعلیٰ انجمن جمعیتِ العلماء مدرسہ اثنا عشریہ, حجت الاسلام آغا سید جمال الدین موسوی کا جمعرات کو رات دیر گئے انتقال ہو گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کےخطہ لداخ کے ضلع کرگل سے موصولہ خبروں کے مطابق معروف عالم دین, سابق صدر و سرپرست اعلیٰ انجمن جمعیتِ العلماء مدرسہ اثنا عشریہ کرگل, حجت الاسلام آغا سید جمال الدین موسوی کا جمعرات کو رات دیر گئے انتقال ہو گیا ہے۔

انا للہ وانا الیہ راجعون

اطلاعات کے مطابق، مرحوم  کئی دنوں سے علیل تھے اور مقامی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت والی یونٹ میں زیر علاج تھے۔

یاد رہے کہ مرحوم سید جمال الدین موسوی دو بار ریاست جمّوں و کشمیر کے قانون ساز کونسل میں ایم ایل سی کے حیثیت سے ضلع کرگل کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔
مرحوم نے سال 2016 میں کرگل کے مومنین کے درمیان مسائل کو حل کرانے اور قومی اصلاح کیلئے نمایاں کوشش کی تھی جس پر دفتر نمائندگی ہند سے بھر پور حمایت حاصل تھی۔ اس اصلاحی مشن کیلئے اُنکو ذاتی طور پر کافی زحمات بھی برداشت کرنی پڑی اور انکی یہ کوششوں کے سبب کرگل میں تنظیمی مسائل کو حل کرنے میں بہت کامیابی ملی۔ مرحوم نے اپنی زندگی کے آخری ایام میں قومی اصلاح کیلئے جو کار ہائے نمایاں انجام دیۓ تھے اسکو کرگل کے عوام کبھی نہیں بھول سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سید جمال الدین موسوی کی 88 سال کی عمر میں  20 نومبر بمطابق 3 ربیع الثانی کو کرگل کے مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .